وزیر صحت نے تمام اضلاع کےسی ای اوزہیلتھ کو نیاکام سونپ دیا

وزیر صحت نے تمام اضلاع کےسی ای اوزہیلتھ کو نیاکام سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چوہدری) حکومت کی ہدایت پر تمام ڈسٹرکٹ ، تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کے سٹاک کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ، ڈی جی ہیلتھ سمیت 23 افسران مختلف اضلاع کی انسپکشن اور آڈٹ کیلئے روانہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ، تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کے سٹاک کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے ،   وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد سمیت30افسران کو ادویات کے سٹاک کی انسپکشن اور آڈٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا ،  تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جنوری 2018 سے اب تک وصول اور خریدی گئی ادویات کے سٹاک اور اس کے استعمال سے متعلق تمام تفصیلات آڈٹ پر مامور کئے گئے افسران کو فراہم کی جائیں ۔

علاوہ ازیں ادویات کے تمام اضلاع میں آڈٹ کی رپورٹ ایک ہفتے میں مرتب کی جائے گی ،  ذرائع کے مطابق ادویات کا سٹاک ختم ہونے سے متعلق رپورٹس موصول ہونے پر آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer