محکمہ جنگلات کی زمینیں واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

محکمہ جنگلات کی زمینیں واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Forest Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) محکمہ جنگلات کی زمینیں واگزار کرانے کیلئے محکمہ بلدیات اور جنگلات نے مشترکہ گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی اراضی واگزار کرانے کے حوالے سے ایوان وزیراعلیٰ میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

محکمانہ افسران نے بریفنگ دی کہ پنجاب میں  7ہزار ایکڑ سے زائد محکمہ جنگلات کا رقبہ زیر قبضہ ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جنگلات کی زمینیں واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھاکہ جنگلات کیلئے پنجاب میں صرف 3.1فیصد رقبہ تشویشناک ہے۔ شہری علاقوں میں نئے درخت لگانے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے۔ سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیئیں۔

سینئر وزیر نے 100روزہ پلان میں محکمہ جنگلات کو نئے پودے لگانے اور پنجاب میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔ سینئر وزیر نے وزیر جنگلات کو افسران کے ہمراہ چھانگا مانگا کے تفصیلی دورے کی ہدایت بھی کی۔

Sughra Afzal

Content Writer