ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزموں  کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں اسامہ عابد اور محمود بٹ شامل ہیں۔

 گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزموں  سے دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم  بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔