ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور؛ تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جاگری

ہری پور؛ تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جاگری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہری پور کے نواحی علاقے جب میں تیز رفتار کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق، جبکہ 40 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

ہری پور میں باراتیوں کی کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ نواحی علاقہ جب میں پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری کوسٹر گاؤں جب سے ہری پور شادی ہال میں آ رہی تھی، اسی دوران تیز رفتاری کے باعث کوسٹر بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ 

پولیس کےمطابق حادثے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے ہونے والے اور  زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور  منتقل کر دیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔