ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے اشتہار جاری کر دیا

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے اشتہار جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے اشتہار جاری کر دیا, ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے امیدوار کیلئے ٹیسٹ کرکٹر یا انٹرنیشنل کرکٹ میں تجربہ ضروری ہے۔

امیدوار کے پاس کم از کم بیچلرز ڈگری ہونا لازمی ہے، بہترین تحریری و زبانی مہارت رکھنے والے امیدوار کو ترجیح دی جائے گی، کرکٹ اور آئی سی سی قوانین پر وسیع علم ہونا لازم ہو گا۔

پیشہ ور کھلاڑیوں اور کوچز کو متاثر کرنے کی صلاحیت درکار ہو گی، عالمی ایونٹس کی منصوبہ بندی ،انتظامات ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمہ داری ہو گی۔ 

قومی و بین الاقوامی ٹورز کے ایم او یو کی تیاری و حتمی منظوری بھی فرائض میں شامل، آئی سی سی میٹنگز اور کرکٹ قوانین سے متعلق تیاری کی نگرانی بھی ذمہ داری میں شامل ہوگی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی سیریز اور ٹورنامنٹس کے بجٹ کی تیاری اور انتظام بھی ذمہ داری میں شامل ہیں، پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ پر عمل درآمد کی نگرانی بھی ذمہ داری کا حصہ ہے۔

تمام ٹیموں کے یونیفارم اور سازوسامان کی فراہمی یقینی بنانا ہو گا، اہل امیدوار 2 نومبر 2025 شام 5 بجے تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں، خواتین امیدواروں کو درخواست دینے کی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔