ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ،ٹماٹر 500روپے فی کلو ہو گئے

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ،ٹماٹر 500روپے فی کلو ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اس واضح فرق نے نہ صرف عوام کو متاثر کیا ہے بلکہ دکانداروں اور انتظامیہ کے درمیان بھی کشمکش پیدا کر دی ہے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق بیشتر علاقوں میں ریٹیل دکاندار ٹماٹر 400 سے زائد قیمت پر بیچ رہے ہیں، خاص طور پر شہر کی بڑی مارکیٹوں میں قیمت 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت صرف کاغذوں میں نرخنامے جاری کر رہی ہے عملی طور پر کہیں بھی سرکاری نرخ پر ٹماٹر دستیاب نہیں۔

دکانداروں نے شکایت کی ہے کہ منڈی سے ہی ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے خریدا جا رہا ہے، تو وہ 160 روپے میں کیسے فروخت کریں؟ان کے مطابق منڈی کے نرخوں میں کمی کیے بغیر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کم قیمت پر فروخت کا مطالبہ غیر منطقی اور ناقابلِ عمل ہے۔

دوسری جانب عوام کی جانب سے بھی شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ہنڈیا میں ٹماٹر ڈالنا ہی چھوڑ دیا ہے۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ سبزی اب غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔