شاہد سپرا:سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی موخر، لیسکو نے 30 کروڑ سے زائد کے واجبات کی وصولی موخر کر دی۔
کمپنی کے 48 ہزار سے زائد صارفین سے واجبات کی وصولی موخر کی گئی، سیلاب کے باعث 43 ہزار گھریلو صارفین سے عارضی طور پر بلز وصول نہیں ہونگے۔
گھریلو، کمرشل، صنعتی ،ٹیوب ویلز کے صارفین سے بلز وصول نہیں کئے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، عارضی طور پر موخر کروڑوں کے بلز اقساط کی صورت میں لئےجائیں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مقررہ مہینوں میں اقساط کی وصولی شروع کی جائیگی، سیلاب زدگان سے 6ماہ کی آسان اقساط میں بلوں کی ریکوری کی تجویز دی گئی۔