ویب ڈیسک:ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کابِل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا،ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کابِل کثرت رائے سے منظور کرلیا،
یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔
حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے۶۰؍ اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی تاہم، عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر200 سے4ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا۔
علاوہ ازیں کسی کو زبردستی نقاب پہنانے یا مجبور کرنے پر۳؍ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے، جس سے بچیوں کو نقاب کروانے کے خواہشمند والدین تشویش میں مبتلا ہیں، تاہم، خیال رہے کہ نقاب پر پابندی صرف عوامی مقامات پر ہوگی البتہ ہوائی جہازوں، سفارتی احاطوں اور عبادت گاہوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ پرتگال اکیلا یورپی ملک نہیں جس نے نقاب پر پابندی عائد کی ہو۔ متعدد یورپی ممالک جیسے فرانس، آسٹریا، بلجیم اور ہالینڈ میں بھی کہیں مکمل تو کہیں جزوی پابندیاں ہیں، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اب یہ بل صدر کے پاس توثیق کیلئے جائے گا، مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا بل کو ویٹو سکتے ہیں یا نظرثانی کیلئے آئینی عدالت میں بھیج سکتے ہیں۔