اُردن؛ خوفناک طوفان نے ہر چیز سرخ کردی، ویڈیو وائرل

 اُردن؛ خوفناک طوفان نے ہر چیز سرخ کردی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسلامی ملک اُردن میں خوفناک طوفان نے ہر چیز  سرخ کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

پوری دنیا موسمی تغیر کی لپیٹ میں ہے ، کہیں سونامی ، سمندری طوفان ہے تو کہیں آندھی  انسانی آنکھوں کو چندیا دیتی ہے، لیکن اب ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے  جس نے دیکھنے والوں کو وردہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

 تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سرخ طوفان نے پورے  علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، ویڈیو شیئر کرنے والے پیج کے مطابق یہ طوفان اسلامی ملک اُردن (جورڈن) کے علاقے الأزرق میں آیا اور وہاں موجود ہر چیز  کو سرخ کر دیا، سرخ طوفان کے باعث علاقہ مکین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، صرف یہی نہیں بلکہ  اس طوفان  کی ویڈیو جس کسی نے بھی دیکھی وہ بھی حیران رہ گیا ۔