انضمام الحق کے پی سی بی سےاختلافات ،بڑی وجہ سامنے آگئی

 انضمام الحق کے پی سی بی سےاختلافات ،بڑی وجہ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پی سی بی سے ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں اور  پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ،  اس سے قبل پی سی بی نے انضمام الحق کی تجویز پر محمد یوسف کو کوچ مقرر کرنے کی حامی بھری تھی۔ انضمام الحق کے اس سے قبل بھی کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا چند ہفتے قبل ہی 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تین سالہ معاہدہ ہوا، انضمام  نے اپنی پسند اور شرائط کے مطابق معاہدہ کیا تھا۔

چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، محمد حفیظ ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق کو بھی اب دلچسپی نہیں رہی ، ان کا پی سی بی سے وابستہ رہنا مشکل ہے ،  مصباح ان دنوں آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹی وی شو کا حصہ ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer