خاتون ملازمہ نے بینک کو بڑے نقصان سے بچا لیا؛ مگر کیسے؟ ویڈیو دیکھیں

bank robbery in Rajasthan was successfully
کیپشن: bank robbery video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معاشرے میں بڑھتے جرائم نے خواتین، بچوں اور مردوں کا جینا محال بنادیا ہے، چوری، ڈکیتی، قتل، زیادتی جیسے واقعات کی خبریں آئے روز سننے اور دیکھنے کو ملتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بینک کی ملازمہ نے جان کی پرواہ نہ کرتے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔

تفصیلات کےمطابق چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی جیسی وارداتوں کا پیش آنا معمول بن گیا ہے، معمولی سی بات پر تلخ کلامی اور پھر بات مرنے مارنے تک پہنچ جاتی ہے، سوشل میڈیا پر جرائم کی ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن کو تصور نہیں کیا جاسکتا، کبھی کبھار جرائم پیشہ عناصر کو لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں جیسا کہ وائرل ہونےو الی اس ویڈیو میں ہوا۔بینک میں ڈکیتی کی کوشش کو خاتون ملازمہ نے ناکام بنادیا۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست  راجستھان کی ایک بینک میں ڈکیت ہاتھ میں چاقو تھامے گھس آیا اور عملے کو یرغمال بناکر پیسے لوٹنے کی کوشش کی، عملے میں موجود تمام افراد کے بے بس دکھائی دیے جبکہ انہی میں ایک خاتون ملازمہ نے دلیری سے اس کا مقابلہ کیا اور جان کی پرواہ نہ کرتے چور کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

خاتون کی بہادری کو دیکھتے دیگر ملازمین نے بھی اس کا گھیراؤ کیا،مسلسل کوشش کے بعد بھی چور کو اپنے مقصد میں کامیابی نظر نہیں آئی کیونکہ خاتون ملازمہ نے اس کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ ملزم نے بلآخر وہاں سے بھاگنے میں ہی بہتری سمجھی۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)


M .SAJID .KHAN

Content Writer