سیمنٹ کی قیمت میں مزید اضافہ

سیمنٹ قیمت،کمپنیاں،فی بوری،سٹی42
کیپشن: Cement price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)مختلف کمپنیوں کیجانب سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ،جس کے بعدسیمنٹ بیگ کی قیمتیں 1025 سے 1035 تک پہنچ گئیں۔

مہنگائی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے سیمنٹ کمپنیاں بھی میدان میں آگئیں، سیمنٹ کمپنیوں نےسیمنٹ  بیگ کی قیمت  پانچ روپے بڑھا دی جس کے بعد مختلف کمپنیوں کے سیمنٹ  بیگ 1025 سے 1035 تک فروخت ہورہے ہیں ۔

سیمنٹ اور دیگر بلڈنگ میٹیریل مہنگا ہونے سے نجی شعبے کی تعمیرات متاثر ہوئی ہیں۔مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سیمنٹ  کی سیل نہ ہونے کے برابر ہے۔ سیمنٹ  ڈیلرز کے مطابق صرف 10 فیصد سیل باقی رہ گی ہے ۔