(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔ امتحانات کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا ۔
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 2 نومبر تک داخلہ بھجوا سکیں گے۔2نومبر کے بعد ڈبل فیس کے ساتھ 7 نومبر تک داخلہ بھجوایا جاسکے گا۔
طلبہ تین گناہ فیس کے ساتھ 10 نومبر تک داخلہ بھیج سکیں گے۔10 نومبر کے بعد کسی بھی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل صبح دس بجے کیا جائے گا۔