شاہدرہ، تین بھائیوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت

شاہدرہ، تین بھائیوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود جہانگیر پارک کے علاقے میں گلی میں بیٹھنے پر معمولی تلخ کلامی کے باعث لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدرہ پولیس نے خاتون سمیت تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ رشیداں بی بی اس کے شوہر اصغر اور بیٹے غلام عباس کو گرفتار کیا گیا۔ غلام عباس مقتولین کی گاڑی پر بیٹھا تھا جسے منع کرنے پر ملزمان موقع پر پہنچے، رشیداں بی بی نے اپنے بھائیوں کو اشتعال دلا کر شرقپور سے بلایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے تلخ کلامی کے بعد مقتولین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، فائرنگ کے باعث تین سگے بھائی اور ملزم اصغر خود زخمی ہو گیا تھا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے طاہر محبوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کرنے پر تین بھائی قتل کئے جبکہ مقدمہ رشیداں بی بی، اصغر، رضا علی، غلام عباس، حمید اور امجد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔