ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج کرنے والوں کی شامت آگئی

احتجاج کرنے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )  شہر میں احتجاج کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، احتجاج اور روڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ، قانون سازی کے کیے مسودہ پنجاب اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی اپریشنز کی جانب سے مسودے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق مال روڈ کو ریڈ زون قرار دیئے جانے کے باوجود مال روڈ پر احتجاج کرنے والے کم نہ ہوئے اس حوالے سے اب اینٹی رائٹ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس میں اجازت کے بغیر احتجاج کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کسی جگہ بھی کاروائی کی جا سکے گی ۔
ڈی آئی جی اپریشنز کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے علاوہ بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔  پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے نئے قانون کے نفاذ کے لئے تیاری شروع کردی ہے ۔جبکہ انٹی رائیٹ ایکٹ کے نئے قانون کے تحت بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔ انٹی رائیٹ ایکٹ منظوری کے لئے جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer