ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار

 حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتی، ذات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والے عوام کے رہنما کیسے ہو سکتے.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتی۔ ذات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والے عوام کے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اداروں کے خلاف تقریریں کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔اپوزیشن رہنماؤں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ وقت دور نہیں جب اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پارہ پارہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مفادات کے لئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہےـ ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں ، کسی کو توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ مضبوط ادارے پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس درخت کے سائے میں بیٹھی ہے اسی کو کاٹنے کے درپے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer