مریم نواز کے شوہر کو کس کے کہنے پر گرفتا ر کیا گیا؟

مریم نواز کے شوہر کو کس کے کہنے پر گرفتا ر کیا گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مریم نواز کے شوہر کو کس کے کہنے پر گرفتا ر کیا گیا؟  پتا چل گیا۔

سندھ پولیس نے مزارقائد کی تقدس کی پامالی کے الزام کے تحت آج صبح کیپٹن صفدر کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل سے گرفتار کر لیاہے جس پر ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں ہی جماعتوں سے رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن سینئر صحافی حامد میر نے علی زیدی کے ٹویٹ سے پتا لگا لیا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کو کس کے کہنے پر گرفتا ر کیا گیا؟ 

 
تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مزارِقائد کی بے حرمتی کرنےوالے اوباشوں کیخلاف آئی جی سندھ کی فوری کارروائی قابل تحسین ہے۔ قانون ہرحال میں نافذہونا چاہیے۔ مریم نواز ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کادروازہ توڑاگیا۔ ویڈیواس کے برعکس ہے۔ آپ کوکوئی ہتھکڑی دکھائی دےرہی ہے یالگتا ہے کہ اسے زبردستی گرفتار کیا گیا ہے۔“

سینئر صحافی نے حامد میر نے علی زیدی کے ٹویٹ سے ہی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کروانے والوں کا سراغ لگایا اور ری ٹویٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وفاقی وزیر علی زیدی صاحب نے ساری کنفیوژن دور کر دی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری آئی جی سندھ کے حکم سے ہوئی یہ بات صوبائی حکومت کو پتہ نہیں تھی لیکن ایک وفاقی وزیر کو پتہ چل گئی اس لئے کہ سندھ کے آئی جی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہوتا ہے اب واضح ہو گیا یہ گرفتاری کس نے کرائی ؟۔“

دوسری جانب لیگی رہنما محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز ہوٹل میں موجود ہیں، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ،ہم ڈرنے والے نہیں ہیں یہ جومرضی کرلیں ، پولیس کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی ، وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سے بات ہوئی ہے ،مراد علی شاہ نے کہاان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کا گرفتاری سے تعلق نہیں ۔مراد علی شاہ نے کہا سندھ پولیس پر انتہائی دباوَ ڈالا جارہا تھا۔ پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی سے گرفتاری پر بات ہوئی ہے۔

محمد زبیر نے کہاکہ کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی عزائم دکھ رہے ہیں، کیپٹن صفدر کو غلط دفعات لگا کرگرفتار کیاگیا، کیا کیپٹن (ر )صفدر نے کسی کو قتل کرنے کی بات کی تھی،کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی عزائم نظر آرہے ہیں۔

ترجمان مریم نواز کاکہناتھا کہ سندھ کا سابق گورنر رہاہوں، تھانے کے اندرنہیں جانے دیا جارہا، کیپٹن (ر )صفدر کس حال میں ہوں گے یہ جاننا ہمارا حق ہے،ہمارے وکلا قانونی انداز میں کام کررہے ہیں،ہم نے اپنے ورکرز کو یہاں آنے سے روکا ہواہے،ہم سیاسی لوگ ہیں ،ہمارا ردعمل سیاسی ہوگا ،صرف کراچی میں نہیں پورے ملک میں ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer