ڈی ایچ اے انتظامیہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج

ڈی ایچ اے انتظامیہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالق نواز: لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے جھلا پیر بخش گاؤں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ انکی کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ کی زمینیں سستے داموں خریدنے کے لیے ڈی ایچ اے کے افسران اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے رہائشی آبادی کی گزرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے، اس معاملے پر احتجاج کرنے والوں کو ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، مظاہرین نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ اے کی جانب سے کی گئی نا انصافی اور زیادتی کا جلد از جلد نوٹس لیا جائے۔             

Shazia Bashir

Content Writer