جعلی دندان ساز شہریوں کو پیسوں کے بدلے بیماریاں بیچنے لگے

جعلی دندان ساز شہریوں کو پیسوں کے بدلے بیماریاں بیچنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: شہر میں جعلی دندان ساز شہریوں کو پیسوں کے بدلے بیماریاں بیچنے لگے، داتا دربار اور ریلوے سٹیشن کے علاقوں میں سڑکوں پر ہی دانتوں کا سستا علاج غربیوں کے لیے مہلک بیماریوں کا سبب بننے لگا.

دانت اچھے تو صحت اچھی، مگر جعلی دندان ساز شہر میں سستے داموں دانت اچھے کرنے کے چکر میں شہریوں کے لیے مہلک بیماروں کا سبب بننے لگے ہیں۔داتا دربار اور ریلوے سٹیشن کے فٹ پاتھ پر بیٹھے جعلی دندان ساز صرف دو سے تین سو کے عوض انسانی جانوں کے ساتھ مکروہ دھندہ کھیلنے میں مشغول ہیں، نہ تو ڈگری نہ ہی کوئی سرٹیفکیٹس، کہتے ہیں سالوں سے بیٹھے ہیں کبھی کسی نے بیماری کی شکایت نہیں کی۔

ایک ہی ٹول کٹ کو بغیر دھوئے اور سٹریلائزڈ کیے دن بھر لوگوں کا علاج کرتے ہیں جو مختلف مہلک بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی یوں توں شہر بھر میں عطائیت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اگر کچھ توجہ سڑکوں پر بیٹھے ان جعلی دندان سازوں پر بھی دی جائے تو ہزاروں غریب لوگ سستے علاج کی آڑ میں بیچی جانے والی مہلک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer