سٹی 42 : پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک ٹو اختتام پذیر ہوگئی ۔
مشق 8 سے 19 نومبر تک انسداد دہشت گردی کے ڈومین میں جاری رہی، جس میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کی کومبیٹ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔
مشک کے تمام ٹریننگ اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے، جبکہ اس کا اختتامی سیشن 18 نومبر کو منعقد ہوا۔

پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ انڈونیشیا کی طرف سے سینئر عسکری حکام نے مشق کی نگرانی کی۔

دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور فوجی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشنل طریقہ کار کی بہتری مشق کا بنیادی مقصد رہا۔اس کے علاوہ شہری علاقوں میں آپریشنز اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مشق کے انعقاد سے پاک انڈونیشیا عسکری تعاون مزید مضبوط ہوا ۔
سورس : آئی ایس پی آر