ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 236 ٹریفک حادثات، 264 زخمی

لاہور میں 236 ٹریفک حادثات، 264 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 264 زخمی ہوئے، جن میں سے 89 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 175 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔