سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار کرلیا گیا۔
آئمہ کرام کا ڈیجیٹل ڈیٹاسپیشل برانچ اورسی ٹی ڈی کومنتقل کیاجائےگا، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئمہ کرام کو 25ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا۔
ہیٹ اسپیچ اوراینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں پرسخت کارروائی ہوگی، پہلی خلاف ورزی پر آئمہ کرام کو صرف "وارننگ" دی جائے گی، دوسری خلاف ورزی پر 3 ماہ کیلئے وظیفہ 15ہزارکر دیا جائے گا، جبکہ تیسری خلاف ورزی پروظیفہ 3 ماہ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔ چوتھی خلاف ورزی پر وظیفہ مکمل طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ تک کوئی شکایت نہ ہو تو وظیفہ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔
سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی مشترکہ ویٹنگ شفافیت کیلئے نیا میکنزم ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریراورریاست مخالف سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔