ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگا سونا مزید مہنگا،قیمت میں بڑا اضافہ  

مہنگا سونا مزید مہنگا،قیمت میں بڑا اضافہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر اضافےکے بعد 4092 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562روپے پر پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 177 روپے اضافے سے 5422 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70ڈالر کی کمی کے بعد 4ہزار 013ڈالر اورمقامی مارکیٹ میں 7ہزار روپے کی کمی کے ساتھ 4لاکھ 23ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی تھی، اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 002روپےکم ہو کر 3لاکھ 63ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی تھی۔