محسن نقوی کی ملتان آمد، قائد کیپ بنانے والے قدیمی دکاندار نے وزیراعلیٰ کو کیپ پہنائی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی ملتان کے دورے پر آج شہر میں موجود تھے جہاں انہوں نے ملتان کارڈیالوجی، چلڈرن ہسپتال اور نشتر ہسپتال ٹو کا معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ ملتان میں قائد کیپ بنانیوالی قدیمی دکان پر گئے جہاں دکان مالک عباس علی نے انہیں قائد کیپ پہنائی۔ اس موقع پر عباس علی کو دیکھ کر وزیراعلیٰ پنجاب گاڑی سے نیچے اترے اور انہیں گلے لگایا اور ان سے قائد کیپ پہنی۔

 عباس علی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو بھی قائد کیپ پہنائی۔