محسن نقوی ملتان کے کارڈیالوجی او رچلڈرن ہسپتال کے بعد نشتر ہسپتال ٹو پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ملتان کے کارڈیالوجی او رچلڈرن ہسپتال کے بعد نشتر ہسپتال ٹو پہنچ گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر ہسپتال ٹو  زیر تکمیل پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر ہسپتال ٹو دسمبر کے آخر تک آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔  محسن نقوی نے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو کے آپریشن تھیٹرزسمیت دیگر شعبے مریضوں کے لئے کھول دئیے جائیں۔ محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ٹو کا استقبالیہ بہتر بنانے کاحکم دیا، ساتھ ہی دیواروں کی تعمیرات پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ٹو کے وارڈز کا بھی جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ٹو کے لئے نئے جدید بیڈز کے معیار کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو کی جلد تکمیل جنوبی پنجاب کے عوام کی ناگزیر ضرورت ہے۔ نشتر ہسپتال ٹو میں جدید ترین طبی آلات اور سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔  
واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیر و مواصلات، کمشنر ملتان، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔