ورلڈ کپ: فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان

ورلڈ کپ: فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کردیا، آج نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ سے قبل میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر نے ایک ٹویٹ میں پہلے اشارہ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ دعا لیپا اختتامی تقریب میں پرفارم کرسکتی ہیں تاہم بھارتی بورڈ نے انکا نام ہٹادیا ہے۔

 ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرے گی بعدازاں ٹاس ہوگا، پہلی اننگز کے وقفے میں کوک اسٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہو گی، اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں اسٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائے گا۔

 رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا ان کے نائب فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آئیں گے۔