ویب ڈیسک: ہفتے کے آخری کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 35 ہزار 545 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1761 ڈالر فی اونس ہے۔