فیفا ورلڈ کپ: قطر نے ایک اور بڑی پابندی لگادی

FIFA World Cup
کیپشن: FIFA World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  قطر نے فیفا ورلڈ کپ سے دودن قبل  8 اسٹیڈیمز میں شراب فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ۔

فیفا ورلڈ کپ کا میلہ  کل سے قطر میں سجنے  والا ہے جبکہ شائقین نے قطر میں  ڈیرے جمالیے ہیں یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین  پر ہو رہا ہے، قطر کے قوانین کے مطابق  ورلڈ کپ  میں شائقین پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں،   فیفا نے ورلڈ کپ سے محض دو دن قبل پالیسی تبدیل کرتے ہوئے 8 اسٹیڈیمز میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سے قبل شراب کو اسٹیڈیم کے اندر مخصوص حصوں میں فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم  گزشتہ روز اس اجازت کو محدود کردیا گیا ہے۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2022  میں  الکوحل والے مشروبات کی فروخت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق اسٹیڈیم کے احاطے سے بیئر کے سیل پوائنٹس کو ہٹایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ کوڑا کرکٹ پھینکنے پر بھی جرمانہ ہو سکتا ہے۔