شعلہ اب تیز نہیں رہا، لیجنڈ کرکٹر اے بی ڈویلئرز بھی ریٹائر

AB de Villiers
کیپشن: AB de Villiers
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز  ہرطرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز نے  کہا ’37 سال کی عمر میںشعلہ اب اتنا تیز نہیں  رہا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن  اب ہر قسم  کی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔خالص لطف اور بے قابو جوش کے ساتھ  کرکٹ کھیلی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز نے سال 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ڈی ویلیٸرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

Suhail Ahmad

Senior content editor