ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس میں گھوسٹ ملازمین کی تلاش شروع

Lahore Police
کیپشن: Lahore Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک) تنخواہیں کہاں جاتی ہیں؟ پولیس میں گھوسٹ ملازمین کی تلاش شروع کر دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے افسروں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس میں ایک لاکھ 83 ہزار فورس کو تنخواہیں دی جا رہی ہیں، پولیس کا اسی فیصد بجٹ تنخواہوں کی مد میں خرچ کیا جاتا ہے، یہ تنخواہیں ملازمین کی جیبوں میں جاتی ہیں یا کسی اور کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے گھروں سے دور دوسرے اضلاع میں تعینات افسران کی مشکلات کو مدنظر رکھتےہوئے سی سی پی او، آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے تجاویز مانگ لیں، انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے ملازمین کی تعیناتی کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 2017ء میں انسپکٹرز سے کانسٹیبلز کو دوسرے اضلاع میں تعینات کیا گیا تھا، فیصلے کے بعد انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئی اپنے متعلقہ ضلع میں بھی تعینات ہو سکیں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer