(شا ہد ندیم )برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت بابا شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے 393 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ اس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق عرس کی تقریبات کے آغاز سے قبل بابا شاہ جمال کے مزار کو گلاب عرق سے غسل دیا گیا۔اس کے بعد چادر پوشی کی تقریب ہوئی۔تقریب میں ڈی جی مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آجاسم شریف، مینجر دربار عرفان محمود سمیت زائرین اور عقیدت مند شریک ہوئے۔
چادر پوشی کی تقریب میں محفل حمد و ثناءکا انعقاد کیا گیا۔عرس کی تقریبات کے دوران زائرین ٹولیوں کی شکل میں مزار شریف پر حاضری دینے آرہے ہیں۔ ڈھولچیوں نے ڈھول بجاکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا ۔ تقریبات کے دوران کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ زائرین کو ماسک بھی فر اہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ کورونا کے مہلک اثرا ت سے محفو ظ رہ سکیں ۔
اس کے علا وہ سما جی فاصلے کو بھی یقینی بنانے کی کو شش کی جا رہی ہے۔عرس کے لئے بازار اور مزار کو خو بصو رت بنانے کی غر ض سے سجاوٹ بھی کی گئی ہے۔عرس کی تقریبات کے دوران ہزاروں زائرین دربار پر حاضری دینے آئیں گے۔ان کا عقیدہ ہے کہ اولیاءکرام کے در پر مانگی منتیں، مرادیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔