معروف قوال شیر میاں داد پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

معروف قوال شیر میاں داد پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) معروف قوال شیر میاں داد پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا،  فیصل آباد کے تھانہ پیپلز کالونی کے اے ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم کو جیوفینسنگ اور جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی میں اے ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے شیر میاں دادکو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ستائیس روز قبل معروف قوال میاں شیر داد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبد الخالق اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو جیو فینسنگ اور جدید وسایل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔دوسری جانب  اے ایس پی عبدالخالق نے مزید بتایا کہ پیپلز کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پندرہ روز قبل قتل ہونے والی لڑکی کا قاتل بھی گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ بائیس سالہ کاینات زرعی یونیورسٹی کی طالبہ تھی،  ملزم طلال نے کاینات کوپیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer