ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے  روکا تو مزاحمت کریں گے، رانا ثناء ﷲ

حکومت نے  روکا تو مزاحمت کریں گے، رانا ثناء ﷲ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ(ن) کےسینئر رہنما رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلسوں پر پابندی لگا کر غلط فیصلہ کیا ہے، ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے۔اگر حکومت نے ہمیں روکا تو پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کریں گے

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست سے باز آجائے جلسوں پر پابندی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے سہولت فراہم کرنی چاہیے، مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے چاہئیں، اربوں روپے کے فنڈز کہاں استعمال کیے گئے ہیں؟

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث حکومت نے جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا پھیل رہا ہے، کسی بھی اجتماع میں 300 سے زائد لوگ جمع نہ ہوں۔ ہم نے شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا دیگر جماعتیں بھی جلسے نہ کریں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  جلسہ تو انشاءاللّٰہ ہوگا۔حکومتی حرکتوں سے ن لیگ کے کارکنوں کے جوش وخروش میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے پارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل اور احسن رضاخان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب خوفزدہ ہوکر بے بنیاد مقدمات بناکر لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ چوربزدل،عوام سے خوفزدہ اور نالائق شخص ہی سیاسی مخالفین سے انتقام لےسکتا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیلیکٹڈ ٹولہ سیاسی مخالفین کے خلاف پرانے مقدمات زندہ کر کے اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔