(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے افسران وملازمین کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی ختم کر دی ۔
کچھ عرصہ قبل حکومت پنجاب نے تمام افسران اور ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی تھی اور افسران کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا، صرف حج، عمرہ یا بیماری کے علاج کے سلسلہ میں افسران و ملازمین کو بیرون ملک جانے کی اجازت تھی لیکن اب یہ پابندی ختم کردی گئی۔