ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ کے انتخاب پر مشاورت جاری

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ کے انتخاب پر مشاورت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کے حتمی انتخاب پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کی اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کے نام زیر غور ہیں جبکہ آل راؤنڈر حسین طلعت کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 30 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 22 مئی سے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔