ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی سی این ایف کا یو ای ٹی لاہور کا دورہ، منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش

ڈی جی سی این ایف کا یو ای ٹی لاہور کا دورہ، منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی جی سی این ایف  بریگیڈیئر مظہر اقبال نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر شاہد منیر اور دیگر فیکلٹی ممبرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی سی این ایف نے کہا کہ سیگریٹ نوشی اور نکوٹین کا استعمال نشے کی جانب پہلا قدم ہیں جبکہ نوجوانوں کا ایک انکار سینکڑوں معاشرتی برائیوں سے تحفظ کی ضمانت بن سکتا ہے۔

بریگیڈیئر مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ منشیات کی سپلائی چین ختم کرنے کیلئے ڈیمانڈ کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ منشیات فروشوں کو سزا دلوانے کے عمل میں عدالتیں بھی شامل ہیں جبکہ منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ اور متاثرین کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے اور گزشتہ 4 سے 5 برس کے دوران منشیات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ڈی جی سی این ایف کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 1120 آپریشنز میں 22.1 ٹن منشیات برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ کئی بڑے نیٹ ورکس بھی بے نقاب کیے گئے ہیں۔