ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی مہنگی، نانبائیوں نے نرخ بڑھا دیے

آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی مہنگی، نانبائیوں نے نرخ بڑھا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل : 20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ نانبائیوں نے روٹی کی قیمت خود ہی بڑھا دی۔

شہر میں 14 روپے والی روٹی 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ نانبائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا کہ 20 روپے میں روٹی فروخت کرنا مجبوری بن چکا ہے کیونکہ 14 روپے میں روٹی بیچ کر اخراجات پورے نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بار درخواستوں کے باوجود حکام نے شنوائی نہیں کی، اس لیے حکومت روٹی کا سرکاری نرخ 20 روپے مقرر کرے۔