ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا نیا طوفان، آٹا مزید مہنگا ہو گیا

مہنگائی کا نیا طوفان، آٹا مزید مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنیوں کی جانب سے 5 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جسے صارفین نے انتہائی مہنگا قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری نرخوں کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث آٹا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ ریلیف حاصل کر سکے۔