ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جزائر وانواتو  میں6 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں، شہری گھروں سے نکل آئے

جزائر وانواتو  میں6 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں، شہری گھروں سے نکل آئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی بحرالکاہل کے جزائر وانواتو میں منگل کے روز 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

 زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ  گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 حکام نے ابتدائی طور پر کسی بڑے نقصان یا سونامی وارننگ کی تصدیق نہیں کی، جبکہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

 ماہرین کے مطابق کم گہرائی میں آنے والے زلزلے زیادہ شدت سے محسوس ہوتے ہیں، تاہم نقصانات کا انحصار علاقے کی آبادی اور تعمیرات پر ہوتا ہے۔