ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا؛ صدرِ مملکت

دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا؛ صدرِ مملکت

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 3 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا. 

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا ۔ 

صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔