سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ آپریشنز کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
آواران کے علاقے گِشکور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے اسپانسر کیئے گئے 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
گِشکور میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد یونس مارا گیا ، جبکہ دو بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ تربت میں کارروائی کے دوران دہشتگرد رہنما صابر اللہ اور امجد عرف بچو ہلاک ہوگیا ۔
مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کی ضامن ہیں۔
آئی ایس پی آر
