سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل کردیے۔ ایک آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو جوان شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ سے 5 خوارج مارے گئے۔ بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کردیے ۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میر علی میں قافلے پر حملہ کرنے والے دو خوارج دہشتگرد بھی جہنم واصل کردیے گئے۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سپاہی فرہاد علی اور لانس نائیک صابر نے جامِ شہادت نوش کیا ۔

سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری ہے، بھارتی پراکسیز کے خلاف جنگ، قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
سورس : آئی ایس پی آر