ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحول دوست اقدامات؛سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں اے کیو آئی لیول لاہور سے کئی گنا کم ہے؛ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال

ماحول دوست اقدامات؛سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں اے کیو آئی لیول لاہور سے کئی گنا کم ہے؛ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ممبر لاہور ہائیکورٹ جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن چودھری ذوالفقار علی  نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا،،چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ سندر اںڈسٹریل اسٹیٹ میں صفائی اور ماحولیات کا بہترین نظام دیکھ کر میرا صنعتی زونز کے متعلق نظریہ ہی بدل گیا ہے ۔
چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال اور صدر سندر اسٹیٹ محمد احمد خان نے ممبر لاہور ہائیکورٹ جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کا سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آمد پر  استقبال کیا۔ چودھری ذوالفقار علی کو سندر اسٹیٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک اور دیگر ماحول دوست اقدامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔،چودھری ذوالفقار علی نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بہترین ماحول کو سراہا،،

اس موقع پر چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے تجویز پیش کی کہ محکمہ ماحولیات اور کمیشن کے افسرکسی خلاف ورزی کی صورت میں فیکٹری کو فوری بند کروانے کی بجائے وقت مقرر کریں کہ جس دوران فیکٹری مالک اس خلاف ورزی کو ختم کرے تاکہ غیر ضروری خوف پھیلانے کی بجائے ورکنگ ریلیشن قائم کیا جا سکے۔ چودھری ذوالفقار علی کی جانب سے چیئرمین پیڈمک کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس پر لائحہ عمل تیار کرنے کا عندیہ دیا  گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ سندر اسٹیٹ میں صفائی اور ماحولیات کے بہترین نظام پر چئیرمین پیڈمک اور ان کی ٹیم داد کے مستحق ہیں،، معیشیت کی بہتری کے لئے صنعتوں کا پھلنا ہھولنا نا گزیر ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب مل جل کر بہتر طریقے سے پالیسیز پر عملدرآمد کراوایا جائے ۔

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے  کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں،،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں اے کیو آئی لیول لاہور سے کئی گنا کم ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیڈمک اور سندر کے صنعتکار صحت مند ماحول کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹرپیڈمک شہزاد اعظم خان، سید معاذ محمود سمیت دیگر صنعتکار بھی موجود تھے،، صنعتکاروں کی جانب سے کمیشن، سرکاری اداروں اور صنعتکاروں کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے لئے مختلف تجاویز دی گئیں۔ اجلاس کے اختتام پر شرکا ٗ  نے گرین سندر مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔