ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سام سنگ کے ایس 25 ایچ نے اسمارٹ فون کی دنیا میں کھلبلی مچادی!

سام سنگ کے ایس 25 ایچ نے اسمارٹ فون کی دنیا میں کھلبلی مچادی!
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پچھلے چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والا ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایج گزشتہ ہفتے لانچ کے بعد سے ہی صارفین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم، فون کی ریلیز مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

عوامی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ہی اس فون نے ٹاپ ٹرینڈنگ چارٹ میں سام سنگ کے گلیکسی اے 56 سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو پانچویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

ٹیکنو کیمون 40 پرو فائیو جی آٹھویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی نویں اور 10 ویں نمبر پر شیاؤمی سیوی 5 پرو فائیو جی نمبر پر موجود ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer