ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والے 3 انسانی سمگلر گرفتار

ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والے 3 انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سمندر کے راستے انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث 3 انسانی سمگلر گرفتار ہوگئے 

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے  بڑی کاروائیاں  کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ایجنٹ گرفتار  کرلیے ،گرفتار ملزموں  کی شناخت محمد سبطین ، طلحہ حسن اور عمر عثمان  کے نام سے ہوئی،ملزموں  کو مختلف کاروائیوں میں پھالیہ گجرات سے گرفتار کیا گیا،ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ،ملزم محمد سبطین کو چھاپہ مار کاروائی میں پھالیہ منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو سپین ملازمت دلوانے کی غرض سے 30 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ،ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے موریطانیہ بھجوایا ،ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی ،شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کیا اور واپس آ گیا  ،ایک اور کارروائی میں ملزم عمر عثمان کو پھالیہ سے گرفتار کیا ،چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 22 عدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد  ہوئے 

ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے میں ملوث پایا گیا ،ملزم پاسپورٹس کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،جبکہ ملزم طلحہ حسن سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طور پر ایران، ترکی اور کرغیزستان بھجوانے میں ملوث پایا گیا ،ملزموں  کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،