ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار! شہر میں سینکڑوں مویشی چوری

ہوشیار! شہر میں سینکڑوں مویشی چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی متحرک ہوگئے ، رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں سائیکل چوری کے65، مویشی چوری کے 323 مقدمات درج کیے گئے 
 پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن 14، صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کی 13 وارداتیں رپورٹ  ہوئیں ، اقبال ٹاؤن ڈویژن 10، سٹی اور سول لائنز ڈویژن سے 4، 4 سائیکلیں چور لے اڑے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 120 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن 99، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کی 49 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،اقبال ٹاؤن ڈویژن 27، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کے 20 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 4 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 8 مقدمات کا اندراج کیا گیا،