ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

    گندم سستی ہونے کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

    گندم سستی ہونے کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان :  گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی،گندم کی 2200 سے 2400 روپے فی من فروخت جاری ہے۔ 

   تفصیلات کے مطابق    گندم کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔
  دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈبل روٹی ،رس ،بسکٹس اور دیگر اشیا کی قیمتیں جون کی توں ہیں۔ڈبل روٹی جمبو پیک 200، لارج سائز پیک 170 روپے میں فروخت جاری ہے۔ڈبل روٹی کا میڈیم پیک 150 ،سمال 110 اور فور پیس بریڈ 40 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔بن 50 فی عدد کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔

صارفین اور دوکاندارون کا بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔