ویب ڈیسک : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر11 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 281.66 روپے سے بڑھ کر 281.77 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباو دیکھا گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 281.80 روپے پر پہنچ گیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 2.66 روپے اضافے سے 320.23 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.77 روپے مہنگا ہوکر 380.36 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 77.50 روپے، سعودی ریال 10 پیسے مہنگا ہوکر 75.80 روپے پر پہنچ گیا ۔