ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   پنجاب پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز  شہریوں کو خدمات فراہم کرنےمیں مصروف

   پنجاب پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز  شہریوں کو خدمات فراہم کرنےمیں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :   پنجاب پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز  میں شہریوں کو خدمات فراہم کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔

  ترجمان  پولیس  کے مطابق  پنجاب پولیس کے127ڈرائیونگ ٹریننگ سکولزمیں شہریوں کوٹریننگ دی جارہی  ہے۔رواں سال1لاکھ71ہزارسےزائدشہریوں کوان سکولزمیں ڈرائیونگ سیکھائی گئی۔ڈرائیونگ سیکھنےوالوں میں1لاکھ50ہزارسےزائدمرد،20ہزارخواتین شامل ہیں۔470خواتین کوموٹرسائیکل ڈرائیونگ،360ٹرانسجینڈرزکوبھی ٹریننگ دی گئی۔رواں سال مزید3ڈرائیونگ ٹریننگ سکولزقائم کیےگئے۔

   آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور  کا کہنا ہے کہ ہرڈرائیورشہری کوڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی مشن ہے،بغیرلائسنس گاڑی چلاناجرم ہےاورڈرائیورشہریوں کےپاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال31لاکھ90ہزارسےزائدشہریوں کوڈرائیونگ لائسنس جاری کیےگئے۔