ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کا لاکھو ں ڈالرز کے بھارتی آم لینے سے انکار

امریکہ کا لاکھو ں ڈالرز کے بھارتی آم لینے سے انکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکہ نے بھارت کے آموں کی شپمنٹ لینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی نے اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت سے آموں کی 15 شپمنٹس امریکہ پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے امریکہ نے لینے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ایئرپورٹس لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا۔مزیدبرآں برآمد کنندگان نے تقریباً 500000 ڈالر زکے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔
شعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو کیڑوں کو ختم کرنے اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے پھل کو تابکاری کی کنٹرول شدہ خوراکوں کے سامنے لاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی وجہ سے برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔